ہدایت
یہ موضوع بصارت اور سماعت کے بارے میں عمومی معلومات فراہم کرتا ہے۔
بینائی اور آنکھوں کی صحت
بصارت کا مطلب ہے دیکھنے کی صلاحیت۔ اس میں قریب کی چیزوں کے ساتھ ساتھ فاصلے پر موجود چیزوں کو دیکھنے کے قابل ہونا بھی شامل ہے۔
اچھی طرح سے دیکھنے کے لیے، دونوں آنکھوں کو صحیح طریقے سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔
آنکھوں کی صحت سے مراد بچے کی بینائی کی مجموعی حالت ہے۔ اگر آنکھیں صحت مند نہ ہوں تو یہ بچے کی دیکھنے کی صلاحیت کو متاثر کرتی ہیں۔ آنکھوں کے عام مسائل میں انفیکشن، سوجن یا دیگر تکالیف شامل ہو سکتی ہیں۔
سوال
ان میں سے کون سی سرگرمی کے لیے قریب کی چیزوں کو دیکھنا ضروری ہوتا ہے؟
تمام درست جوابات منتخب کریں۔
اگر آپ نے a اور b کا انتخاب کیا تو آپ درست ہیں!
کتاب پڑھنے اور سوئی دھاگے کا کام کرنے کے لیے قریب کی چیزوں کو دیکھنا ضروری ہوتا ہے۔ جبکہ کلاس روم کے بورڈ پر لکھے الفاظ پڑھنے کے لیے دور کی بینائی درکار ہوتی ہے۔
سماعت اور کان کی صحت
سماعت ایسی صلاحیت ہے جس کے ذریعے انسان آوازوں کو محسوس اور سمجھ سکتا ہے۔ اس میں مختلف قسم کی آوازوں کو مختلف آواز کی شدت (لاؤڈنس) کے ساتھ سننے کی قابلیت شامل ہوتی ہے۔
اچھی سماعت کے لیے ضروری ہے کہ کان کے تمام حصے درست طور پر کام کر رہے ہوں
کانوں کی صحت سے مراد بچے کے کانوں کی حالت ہے۔ اگر بچے کے کان صحت مند نہ ہوں تو اس سے ان کی سماعت کی صلاحیت متاثر ہو سکتی ہے۔
کانوں کی صحت کے مسائل کی مثالوں میں کان کا انفیکشن، کان میں سوجن، یا میل (earwax) کی زیادتی شامل ہیں جو کان کو بند کر سکتی ہے اور سماعت میں رکاوٹ ڈال سکتی ہے۔
سوال
سماعت بچوں میں زبان سیکھنے اور بولنے کی صلاحیت کے لیے نہایت اہم ہوتی ہے۔۔
سچ ہے۔ بالکل درست ہے!
ااگر بچوں کو سماعت میں کسی قسم کی کمی ہو تو یہ ان کی بولنے کی صلاحیت اور سیکھنے کی اہلیت پر منفی اثر ڈال سکتی ہے۔
بصارت اور سماعت کیوں اہم ہیں؟
بصارت اور سماعت دونوں بہت اہم ہیں۔ یہ بچوں کو درج ذیل کاموں میں مدد دیتی ہیں:
- گھر اور اسکول میں سیکھیں۔
- دوسرے لوگوں کو سمجھیں اور ان کے ساتھ بات چیت کریں۔
- بصارت اور سماعت بچوں کو سیکھنے، بات چیت کرنے، تعلقات بنانے اور دوسروں کے ساتھ جُڑے رہنے میں مدد دیتی ہیں۔۔۔
- خطرے سے آگاہ ہونے اور محفوظ رہنے میں مدد دیتی ہیں۔
- روزمرہ سرگرمیوں میں خودمختار بننے میں مدد دیتی ہیں۔