Skip to main content
Hearing

اہم الفاظ

سبق: 1 کی 5
موضوع: 1 کی 2
0% Complete

ہدایت

اس ماڈیول میں کچھ اہم الفاظ استعمال کیے گئے ہیں جن کی وضاحت نیچے دی گئی ہے۔ آپ ان وضاحتوں کو پرنٹ کر کے ماڈیول کے دوران بطور رہنمائی استعمال کر سکتے ہیں۔

سماعت کی جانچ کا ایک آلہ (Audiometer) سننے کی صلاحیت کو ناپنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ یہ آلہ مختلف فریکوئنسی اور آواز کی شدت والے سگنلز کے ذریعے معلوم کرتا ہے کہ فرد کس سطح کی آواز سن سکتا ہے

سماعت کی جانچ کا آلہ جس میں ڈائل، بٹن اور ہیڈفون منسلک ہوتے ہیں۔ ایک ہیڈفون دائیں کان کے لیے سرخ (red) ہوتا ہے اور دوسرا بائیں کان کے لیے نیلا (blue) ہوتا ہے۔

آڈیومیٹری (Audiometry)ایک ٹیسٹ جس میں فرد ہیڈفون پہنتا ہے اور مختلف آوازوں کو سنتا ہے تاکہ یہ جانچا جا سکے کہ وہ کتنی اچھی طرح سن سکتا ہے۔ اگر سماعت میں کوئی کمی ہو، تو نتائج اس کی شدت ظاہر کرتے ہیں۔

ایک فرد ہیڈفون پہنے ہوئے ہے۔ وہ اپنا ہاتھ اُٹھاتا ہے۔ ایک صحت کا کارکن اُس کے پیچھے کھڑا ہے اور ایک ٹیبلٹ آڈیومیٹر(tablet audiometer) تھامے ہوئے ہے۔

کان کا پردہ (Eardrum / Tympanic Membrane): یہ ایک باریک جھلی ہوتی ہے جو بیرونی اور درمیانی کان کو ایک دوسرے سے جدا کرتی ہے اور درمیانی کان کو انفیکشن سے محفوظ رکھتی ہے۔

کان کی نالی (Ear Canal) کان کے پردے (Eardrum / Tympanic Membrane) تک جاتی ہے۔ کان کا پردہ بیرونی اور درمیانی کان کو ایک دوسرے سے جدا کرتا ہے۔

Foreign Body: ایسی غیر مطلوبہ چیز جو جسم کے باہر سے آ کر جسم کے کسی حصے میں پھنس جائے، حالانکہ وہاں اس کا ہونا مناسب نہیں ہوتا۔ یہ تکلیف یا نقصان کا باعث بن سکتی ہے اور بعض اوقات طبی امداد کی ضرورت ہوتی ہے۔ مثال کے طور پر: پلک کے نیچے ریت کا ذرہ یا کان کی نالی میں کوئی کیڑا۔

Insect inside person’s ear canal.

فریکوئنسی(Frequency) اس بات کا پیمانہ ہے کہ ایک سیکنڈ میں آواز کی لہر کتنی بار اوپر نیچے حرکت کرتی ہے۔ آواز کی مختلف اقسام ہوتی ہیں، جیسے گہری آوازیں (کم فریکوئنسی) مثلاً ڈھول، اور تیز آوازیں (زیادہ فریکوئنسی) مثلاً سیٹی۔ فریکوئنسی کو ہرٹز (Hertz یا Hz) میں ناپا جاتا ہے۔

سماعت کا آلہ – ایک آلہ جو سننے میں دشواری کا سامنا کرنے والے افراد کان پر پہنتے ہیں۔ یہ کچھ آوازوں کو بلند کرتا ہے تاکہ وہ افراد بہتر سن سکیں، بات چیت کر سکیں، اور اپنی روزمرہ زندگی میں مکمل طور پر شریک ہو سکیں۔ 

Hearing Aid:
سماعت کی آلہ ایک پلاسٹک کے خول پر مشتمل ہوتا ہے، جس کے ساتھ ایک ایئر ہُک (ear hook) اور کان کے سائز کے مطابق تیار کردہ ایئر مولڈ (ear mould) منسلک ہوتا ہے

اوٹوسکوپ (Otoscope) — ایک ایسا آلہ جس میں روشنی اور بڑا کرنے والا شیشہ (magnifier) ہوتا ہے، جو کسی شخص کے کان کو دیکھنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

اوٹوسکوپ (Otoscope) — ایک آلہ جس کے ایک سِرے پر ہینڈل (handle) ہوتا ہے اور دوسرے سِرے پر نوکیلا اسپیکولم (pointed speculum) اور ٹارچ (torch) نصب ہوتا ہے۔

عملہ (Personnel): وہ افراد جو کسی خدمت یا تنظیم میں کام کرتے ہیں۔ اس میں وہ لوگ بھی شامل ہوتے ہیں جنہوں نے کسی مخصوص صحت سے متعلق شعبے میں تربیت حاصل کی ہو، چاہے ان کے پاس پیشہ ورانہ سند نہ بھی ہو

اسپیکولم (Speculum) — اوٹوسکوپ کا وہ نوکیلا حصہ جو کان کے اندر داخل کیا جاتا ہے۔

Three plastic cones. Wide end attaches to otoscope. Narrow end with hole in three different sizes to fit inside a person’s ear canal.

ہدایت

اگر آپ کو ایسے الفاظ ملیں جو آپ کے لیے ناواقف ہوں، تو کسی ساتھی یا اپنے رہنما (Mentor) سے ضرور پوچھیں

0%
اہم الفاظ
سبق: 1 کی 5
موضوع: 1 کی 2