ہدایت
If you haven’t already, download the TAP Ear health screen form in a new tab or window and print a copy.
اگر آپ کا ادارہ (organization) یا سروس (service) کوئی مختلف فارم استعمال کرتا ہے، تو اس بارے میں اپنے سپروائزر (supervisor) سے بات کریں۔
TAP ایئر ہیلتھ اسکرین(Ear health scree)ایک آسان طریقہ کار ہے جس کے ذریعے یہ جانچا جا سکتا ہے کہ کسی بچے یا بڑے کو کان کا مسئلہ یا سماعت میں دشواری تو نہیں ہے۔
TAP ایئر ہیلتھ اسکرین (Ear Health Screen) یہ جاننے میں مدد دیتی ہے کہ کسی فرد کو ضرورت ہو سکتی ہے:
- بغیر پانی کے صفائی (dry mopping) یا دھونے کے ذریعے کان صاف کرنا (ear washout)
- یہ جانچنے کے لیے کہ آیا وہ سماعت میں معاون مصنوعات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں جو TAP میں شامل ہیں۔
- معائنے کے لیے کان اور سماعت کے ماہر کو ریفر کرنا ۔
- دیگر معاون مصنوعات کے لیے ریفر کرنا
TAP ایئر ہیلتھ اسکرین فارم (TAP Ear Health Screen Form) کا استعمال اس لیے کریں تاکہ آپ:
- کانوں کی صحت کی جانچ کے مراحل میں آپ کی رہنمائی کرے
- اسکریننگ کے نتائج کو ریکارڈ کریں۔
- اقدامات کی منصوبہ بندی کریں۔
ہدایت
جب بھی آپ یہ علامت ☞ دیکھیں، اس کا مطلب ہے کہ اُس فرد کو ریفرل کی ضرورت ہو سکتی ہے۔
جگہ اور آلات
کانوں کی صحت کی جانچ کرنے کے لیے آپ کو ایسی جگہ کی ضرورت ہوتی ہے جو:
- اس شخص کے لیے ایک کرسی اور آپ کے لیے ایک کرسی ہے۔
- ایسی جگہ ہو جہاں ہر فرد کی جانچ سے پہلے اور بعد میں ہاتھ دھونے کی سہولت موجود ہو
آپ کو ضرورت ہے:
- اوٹوسکوپ (otoscope) اور اسپیکولم/اسپیکولا (speculum/specula)
- خشک صفائی (dry mopping) کے لیے ٹشو پیپرز (tissues)
- کان صاف کرنے کا مکمل سامان (Ear washout kit)
- ہر فرد کے لیے ایک TAP ایئر ہیلتھ اسکرین فارم (TAP Ear Health Screen Form) ہونا چاہیے۔
متعلقہ شخص کو وضاحت کریں:
آپ کان کے مسائل کی علامات چیک کریں گے
اسکرین کے دوران آپ چیک کریں گے:
- ان کے کانوں کی صحت
- اگر اُنہیں کان اور سماعت کے ماہر سے ملنے کی ضرورت ہو یا
- اگر آپ سماعت کے ٹیسٹ میں ان کی مدد کر سکتے ہیں۔
ہدایت
پوچھیں:
- کیا آپ کا کوئی سوال ہے؟
- کیا آپ کانوں کی سکرین کرنے کی اجازت دیتے ہیں؟
اگر بچوں کی اسکریننگ کر رہے ہوں تو بچے اور ان کے والدین یا دیکھ بھال کرنے والے سے اجازت طلب کریں۔
فرد کے بارے میں معلومات
TAP ایئر ہیلتھ اسکرین (TAP Ear Health Screen) کا پہلا حصہ فرد کی رابطے سے متعلق معلومات جمع کرنا ہوتا ہے، جس میں نام ، جنس (gender)، عمر ، ٹیلیفون نمبر ، اور پتہ (address) شامل ہوتا ہے۔
ہدایت
فرد کے بارے میں عمومی معلومات (general information) جمع کرنے سے آغاز کریں۔
عمر
نچ سال سے کم عمر بچوں کی ضروریات زیادہ پیچیدہ ہوتی ہیں۔ خاندان کے فرد کی اجازت سے اُنہیں کان اور سماعت کے ماہر (ear and hearing professional) کے پاس ریفر کریں۔
ہدایت
کان کی صحت کی اسکرین کرنے سے پہلے یہ جاننا ضروری ہے کہ کیسے:
- اوٹوسکوپ کا استعمال کریں۔
- کسی فرد کے کان کی خشک صفائی (dry mop) اور دھلائی (washout) کریں۔
آپ ان مہارتوں کے بارے میں تیسرے (topic three) اور چوتھے (topic four) موضوع میں سیکھیں گے۔