ہدایت
اس ماڈیول میں استعمال ہونے والے کچھ کلیدی الفاظ ذیل میں بیان کیے گئے ہیں۔ جب آپ ماڈیول کے ذریعے کام کرتے ہیں تو آپ ان کو استعمال کرنے کے لیے پرنٹ کر سکتے ہیں۔
کان کے پیچھے لگا ہوا بہائند-دی-ایئر (Behind-the-ear, BTE) ہیئرنگ ایڈ ایک قسم کا سماعت میں مدد دینے والا آلہ ہے جو کان کے پیچھے لگایا جاتا ہے۔
کاکلیئر امپلانٹ (Cochlear Implant) ایک الیکٹرانک سماعت کا آلہ ہے جو شدید یا مکمل سماعت کی کمی والے شخص کی مدد کرتا ہے۔ اس میں ایک اندرونی حصہ (جسے جسم میں لگایا جاتا ہے) اور ایک بیرونی پروسیسر (processor) شامل ہوتا ہے۔ پروسیسر ایک الیکٹرانک ڈیوائس ہے جو آواز کے سگنلز کو وصول کرکے انہیں سمجھنے کے قابل سگنلز میں تبدیل کرتا ہے تاکہ دماغ انہیں سن سکے۔ یہ کوکلیئر امپلانٹ کا وہ حصہ ہے جو بیرونی طور پر لگا ہوتا ہے اور آواز کو پراسیس کرتا ہے۔
سماعت سے محروم (Deaf) — ایک ایسا شخص جسے دونوں کانوں میں شدید یا مکمل سماعت کی کمی ہو، یعنی وہ صرف بہت زور سے آنے والی آوازیں سن سکتا ہے یا بالکل کچھ سن نہیں پاتا۔ ایسے لوگ اکثر کاکلیئر امپلانٹس (cochlear implants) لگواتے ہیں یا بات چیت کے لیے سائن لینگویج (sign language) استعمال کرتے ہیں۔
خارج ہونے والا مادہ - جسم سے نکلنے والا پانی یا مائع، جو اکثر بیماری یا انفیکشن کی علامت
کان اور سماعت کے ماہر (Ear and hearing expert) — وہ ماہرین جو کان اور سماعت کے مسائل کی جانچ، انتظام اور علاج کرتے ہیں۔
کان کی نالی (Ear canal)·- بیرونی کان کا وہ حصہ جو پنا سے کان کے پردے تک جاتا ہے۔
کان کا پردہ (Eardrum / Tympanic membrane) — ایک پتلی جھلی جو بیرونی کان اور درمیانے کان کو الگ کرتی ہے اور درمیانے کان کو انفیکشن سے محفوظ رکھتی ہے۔
باہر سے داخل شدہ چیز (Foreign body) وہ چیز ہوتی ہے جو جسم کے کسی حصے میں پھنس جائے اور وہاں موجود نہیں ہونی چاہیے۔ مثال کے طور پر، پلک کے نیچے ریت کے ذرات یا کان کی نالی میں کیڑا۔
سماعت میں کمزوری (Hard of hearing) — یہ اصطلاح اُن افراد کے لیے استعمال ہوتی ہے جن کو ہلکی سے شدید hearing loss ہوتی ہے اور وہ عام سننے والے شخص کی طرح واضح طور پر سن نہیں پاتے۔
اوٹوسکوپ (Otoscope) — ایک ایسا آلہ جس میں روشنی اور بڑا کرنے والا شیشہ (magnifier) ہوتا ہے، جو کسی شخص کے کان کو دیکھنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
پِنّا (Pinna) — بیرونی کان کا وہ حصہ جو نظر آتا ہے۔
پہلے سے پروگرام شدہ سماعت کا آلہ، (Preprogrammed hearing aid) — ایک قسم کا سماعت میں مدد دینے والا آلہ ہے جس میں عام سماعت کی کمی کے مطابق پہلے سے بنائی ہوئی سیٹنگز (settings) ہوتی ہیں، تاکہ اسے آسانی سے استعمال کیا جا سکے۔
حسب ضرورت پروگرام کیا جانے والا سماعت کا آلہ (Programmable hearing aid) — ایک ایسا سماعت میں مدد دینے والا آلہ جسے ہر فرد کی مخصوص سماعت کی کمی کے مطابق ترتیب دیا جا سکتا ہے۔
پیپ (Pus) — ایک گاڑھا سیال جو جسم انفیکشن کے دوران بناتا ہے۔ اس کا رنگ یا بو معمول سے مختلف ہو سکتی ہے۔
اسپیکولم (Speculum) — اوٹوسکوپ کا وہ نوکیلا حصہ جو کان کے اندر داخل کیا جاتا ہے۔
ٹریگس (Tragus) — پِنّا (pinna) کا وہ حصہ جو کان کی نالی (ear canal) کے داخلے کو ڈھانپتا اور محفوظ رکھتا ہے۔
ایئر وِک(Ear wick) ایک چھوٹا سا نرم کپاس یا جھاگ کا ٹکڑا ہوتا ہے جو کان کے اندر رکھا جاتا ہے۔ یہ دوا کو کان کی نالی کے اندر گہرائی تک پہنچانے میں مدد دیتا ہے، خاص طور پر جب کان سوجا ہوا ہو اور دوا اندر تک نہ جا رہی ہو۔)
ہدایت
اگر آپ کو دوسرے الفاظ ملتے ہیں جن سے آپ واقف نہیں ہیں تو کسی ساتھی یا اپنے سرپرست سے پوچھیں۔