Skip to main content
بصارت

بصارت اور بصارت کے مسائل

سبق: 1 کی 5
موضوع: 2 کی 2
0% Complete

ہدایت

اس موضوع میں آپ بچوں میں بصارت اور بصارت کے مسائل کے بارے میں سیکھیں گے۔

ہم کس طرح دیکھتے ہیں۔

  1. ہماری آنکھیں روشنی کو جذب کرتی ہیں۔
  2. روشنی آنکھ کے مختلف حصوں سے گزرتی ہے۔
  3. روشنی کو برقی سگنلز(electrical signals)میں تبدیل کیا جاتا ہے جو دماغ کو بھیجے جاتے ہیں۔
  4. جب سگنل دماغ تک پہنچتے ہیں تو ہم دیکھ سکتے ہیں۔

اچھی طرح دیکھنے کے لیے، آنکھ کے ہر حصے کا درست طور پر کام کرنا ضروری ہے۔ دونوں آنکھوں کا ایک ساتھ کام کرنا بھی اہم ہے۔

بصارت کے مسائل

بصارت کے عام مسائل میں ریفرایکٹو ایرر (refractive error) شامل ہوتا ہے، جس میں واضح طور پر دیکھنے میں دشواری ہوتی ہے۔۔

ریفرایکٹو ایرر (Refractive error) کا نتیجہ ہوتا ہے:

  • دور کی بصارت کے مسائل (short-sighted) یعنی (myopia)
  • نزدیک کی بصارت کے مسائل (long-sighted) (hyperopia)
  • دور اور نزدیک دونوں کی بصارت کے مسائل (astigmatism)۔

بصارت آنکھوں کی صحت کے مسائل سے بھی متاثر ہو سکتی ہے، مثلاً آنکھوں میں انفیکشن، موتیا (cataracts)، چوٹ لگنا، آنکھوں میں سوجن، الرجی یا دیگر طبی حالات۔

عملی مشق

ذیل میں دی گئی تین تصاویر کا موازنہ کریں تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ دور کی بصارت کے مسائل (short-sighted / myopia) اور نزدیک کی بصارت کے مسائل (long-sighted / hyperopia) کسی شخص کی دیکھنے کی صلاحیت کو کس طرح متاثر کرتے ہیں۔

ایک گھوڑے کی گردن اور سر، جس کے آگے ایک اور شخص گھوڑے پر سوار ہے۔ تصویر واضح ہے۔ 
دیکھنے میں کوئی دشواری نہیں
ایک گھوڑے کی گردن اور سر واضح طور پر نظر آ رہے ہیں، جن کے آگے ایک اور شخص گھوڑے پر سوار ہے۔ تصویر کا پس منظر دھندلا (blurry) ہے۔
دور کی بصارت کا مسئلہ (short-sighted) یعنی (myopia)
ایک گھوڑے کا سر اور گردن دھندلے ہیں، جن کے آگے ایک شخص دوسرے گھوڑے پر سوار ہے۔ تصویر کا پس منظر بھی دھندلا ہے۔
نزدیک کی بصارت کا مسئلہ (long-sighted) یعنی (hyperopia)

A child can have one or any combination of these difficulties and to different levels of severity. 

سوال

ذیل میں دی گئی سرگرمیوں میں سے کون سی زیادہ تر بچوں کے لیے مشکل ہوگی جنہیں دور کی بصارت کا مسئلہ (short-sighted) یعنی (myopia) ہو؟

تین کا انتخاب کریں۔۔





A teacher standing in front of a blackboard pointing to a student at the back of a class who is raising their hand.

a, b, and e are correct!

Reading or seeing people or objects at a distance may be difficult for a child who has distance vision problems (without the correct spectacles).

c and d are incorrect.

A child who has near vision problems (long-sighted) may find it hard to read a book or draw for a long time, without the correct spectacles.

مشترکہ تبادلہ خیال

کیا فاصلے کی نظر، نزدیک کی نظر یا آنکھوں کی صحت کے مسائل بیان کرنے کے لیے مقامی/عام طور پر استعمال ہونے والے الفاظ موجود ہیں؟

زیادہ تر بصارت کے مسائل کو:

  • روکا جا سکتا ہے (Prevented)۔ مثلاً، بچے کے الیکٹرانک آلات پر دیکھنے کے وقت کو محدود کرنا
  • علاج کیا جا سکتا ہے (Treated)۔ مثلاً، آنکھوں کے مسائل کے لیے دوا لینا
  • مدد معاونت کی صورت میں فراہم کی جا سکتی ہے، جیسے معاون آلات اور بحالی (rehabilitation) کے ذریعے۔

ایک آدمی میز پر بیٹھا اپنے سامنے رکھے کاغذات پر کچھ لکھ رہا ہے۔ وہ عینک پہنے ہوئے ہے اور ایک ایڈجسٹ ہونے والے اسٹینڈ پر رکھی ہوئی شیٹ میگنیفائر (sheet magnifier) کے ذریعے کاغذات کو دیکھ رہا ہے۔

عالیہ سے ملیے

عالیہ اور اُس کی دوست فٹبال پکڑے ہوئے ہیں۔

عالیہ کو اسکول جانا اور اپنے دوستوں کے ساتھ فٹبال کھیلنا پسند ہے۔

اُس کی اُستانی نے محسوس کیا کہ اُسے کلاس روم کے بورڈ پر لکھا ہوا پڑھنے میں مشکل ہو رہی ہے اور اُس کا اعتماد کم ہو رہا ہے۔

اسکول کے حسی اسکریننگ پروگرام کے دوران عالیہ میں ممکنہ بصارت کا مسئلہ شناخت کیا گیا۔

اُس کے والدین کو اطلاع دی گئی اور انہوں نے مقامی آنکھوں کے ماہر (eye care personnel) سے معائنے کے لیے وقت لیا۔ پتہ چلا کہ عالیہ کو دور کی بصارت کا مسئلہ ہے (short-sightedness)۔ اُسے عینک تجویز کی گئی۔

عالیہ کا اعتماد واپس آ گیا اور وہ اسکول میں اچھی کارکردگی دکھا رہی ہے۔

وہ بچے جن کی بصارت کم ہے، یا نابینا ہیں، ان سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں:

  • بصارت میں مدد دینے والی معاون اشیاء (Vision Assistive Products):
  • قابل رسائی ماحول
  • سیکھنے اور سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لیے مختلف طریقے استعمال کرنے میں مدد فراہم کی جانا۔

مشترکہ تبادلہ خیال

ساتھی عملے سے تبادلۂ خیال کریں

  • کیا آپ، یا آپ کے جاننے والوں میں سے کوئی، عینک (spectacles) پہنتا ہے؟
  • کیا آپ کے علاقے میں عینک (spectacles) آسانی سے دستیاب ہے؟
  • اس بچے پر کیا اثر ہوگا جسے عینک کی ضرورت ہے لیکن اس تک رسائی نہیں ہے؟

بصارت کی اسکریننگ کیسے کی جاتی ہے؟

دور کی نظر کو جانچنے کے لیے بصارت کے چارٹ (vision charts) استعمال کیے جاتے ہیں۔

اس میں اسکریننگ کرنے والا فرد ایک چارٹ پر موجود حروف کی طرف اشارہ کرتا ہے جو بچے سے کچھ فاصلے پر رکھا جاتا ہے۔ بچہ اُن حروف کو دیکھتا ہے اور بتاتا ہے کہ وہ کون سا حرف دیکھ سکتا ہے۔

آپ نے پہلا سبق مکمل کر لیا ہے!

0%
بصارت اور بصارت کے مسائل
سبق: 1 کی 5
موضوع: 2 کی 2