کچھ معاون سماعتی مصنوعات (hearing assistive products) شامل نہیں کی گئی ہیں۔
ہدایت
سماعت سے متعلق معاون مصنوعات کی اس قسم کے بارے میں جاننے کے لیے پڑھیں۔
کان کے اندر لگنے والے سماعتی آلات (In-the-Ear Hearing Aids - ITE):
یہ ایک حسبِ ضرورت بنایا گیا سماعتی آلہ ہے جو فرد کے کان کی نہر (ear canal) کے اندر لگایا جاتا ہے۔
ان سماعتی آلات کو فراہم کرنے کے لیے زیادہ مہارت اور معلومات کی ضرورت ہوتی ہے۔

کوکلئیر امپلانٹس (Cochlear Implants):
کوکلئیر امپلانٹس اُن افراد کے لیے ایک مؤثر حل ہیں جن کی سماعت شدید حد تک متاثر ہو یا جو مکمل طور پر سننے سے محروم ہوں
وہ دو حصوں پر مشتمل ہیں:
- کوکلئیر امپلانٹ کا ایک حصہ فرد کے کان کے باہر ہوتا ہے۔ یہ آواز پروسیسر (sound processor) آوازوں کو جمع کرتا ہے اور انہیں اندرونی امپلانٹ کی جانب بھیجتا ہے۔
- امپلانٹ کو سرجری کے ذریعے کاکلیا (cochlea) کے اندر لگایا جاتا ہے۔ یہاں سے برقی سگنلز سماعت کی اعصابی رگ (hearing nerve) کے ذریعے دماغ تک منتقل ہوتے ہیں۔
دماغ ان آوازوں یا گفتگوں کو پہچانتا ہے۔ یہ فرد کو سننے میں مدد دیتا ہے۔
یہ پیچیدہ مصنوعات ہیں جن کو فراہم کرنے کے لیے زیادہ علم اور مہارت کی ضرورت ہوتی ہے۔

باہر کا حصہ

اندر کا حصہ
ہنگامی اطلاع دینے والا(Alarm signallers)
سماعت سے محروم یا کمزور سماعت رکھنے والے افراد کو اُن کے ماحول میں ہونے والی تبدیلیوں سے آگاہ کرنے کے لیے ارتعاش یا تیز جھپکتی ہوئی روشنی جیسے اشاروں کا استعمال کیا جاتا ہے، مثلاً بچے کے رونے یا دروازے کی گھنٹی بجنے کی اطلاع دینا
زیادہ تر اسمارٹ فونز میں خودکار الارم دینے والے نظام موجود ہوتے ہیں۔

لوپ سسٹمز
ساؤنڈ سسٹم کی ایک قسم۔ ایک لوپ سسٹم وہ لوگ استعمال کرتے ہیں جن کو سماعت کی مدد ملتی ہے۔ یہ نظام عمارتوں/کمروں میں رکھا گیا ہے اور پس منظر کے شور کو کم کرتے ہوئے ایک شخص کو وہ آوازیں سننے میں مدد کرتا ہے جو وہ سننا چاہتے ہیں۔
لوپ سسٹم انفرادی استعمال کے لیے فراہم کردہ پروڈکٹ نہیں ہیں۔

ہیئرنگ لوپ کی علامت
ساؤنڈ فیلڈ سسٹم (Sound field system)
کلاس روم میں استاد کی آواز کو بہتر طور پر بلند کرتا ہے تاکہ پس منظر کے شور میں بھی استاد کی آواز آسانی سے سنائی دے۔ یہ نظام کلاس کے تمام بچوں کے لیے فائدہ مند ہیں، جن میں سماعت کے مسائل والے بچے بھی شامل ہیں۔
ساؤنڈ فیلڈ سسٹمز (sound field systems) کوئی ایسی مصنوعات نہیں ہیں جو انفرادی استعمال کے لیے فراہم کی جائیں۔

