حسی اسکریننگ میں، آپ صرف کسی فرد کی آنکھ کے بیرونی حصے کا معائنہ کرتے ہیں۔
آنکھوں کی صحت کے مسائل کی علامات
آنکھوں کے مسئلے کی علامات میں شامل ہیں:
- پپوٹوں اور/یا پلکوں پر خشک، سخت جمی ہوئی تہہ یا پیپ (pus) ہونا۔
- آنکھ سے پانی یا لیس دار مادہ خارج ہونا۔
- آنکھ کے سفید حصے پر غیر معمولی سرخ رنگ
- آنکھ کا رنگ والا حصہ غیر واضح یا دودھیا (milk coloured) نظر آتا ہے۔
- آنکھیں ایک دوسرے کی سمت میں نہیں دیکھ رہیں۔
ہدایت
آنکھوں کے مسائل کی عام ظاہری علامات کی فہرست کو غور سے پڑھیں اور متعلقہ تصاویر کو دیکھیں۔





انتباہ
آنکھوں کی صحت کے مسائل کی جلد شناخت ضروری ہے۔ اگر علاج نہ کیا جائے تو آنکھوں کی صحت کے مسائل آنکھوں کو مستقل نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ یہ بینائی کے نقصان کا سبب بن سکتا ہے۔