فرد کو بتائیں کہ آپ کچھ سوالات کریں گے۔ ان کے جوابات آپ کو مل کر ایک منصوبہ بنانے میں مدد دیں گے۔
موقع کی مناسبت سے اہلِ خانہ یا دیکھ بھال کرنے والوں کو شریک کریں۔
سماعت میں مدد دینے والی معاون مصنوعات
ہدایت
پوچھیں: کیا آپ اس وقت ایسا کوئی آلہ استعمال کر رہے ہیں جو سماعت میں مدد دیتا ہو اور کسی سماعت کی سروس سے ملا ہو؟
اگر کوئی فرد پہلے سے سماعت میں مدد دینے والا آلہ استعمال کر رہا ہو، اور اُس کی کانوں کی اسکریننگ مکمل ہو چکی ہو، تو
- نوٹ کریں کہ وہ کس قسم کی سماعت کی معاون مصنوعات استعمال کر رہے ہیں۔
- چیک کریں کہ کیا انہیں اپنے آلے کے استعمال میں کوئی مسئلہ درپیش ہے؟
اگر فرد کو اپنی موجودہ سماعت میں مدد دینے والی معاون مصنوعات سے کوئی مسئلہ ہے، تو اُن کی اجازت سے اُسے اُس سروس فراہم کرنے والی تنظیم کے پاس دوبارہ ریفر کریں جہاں سے یہ آلہ حاصل کیا گیا تھا
سوال
شہلا سے ملیں
Kaleisha is 79 years old and is visiting her family. She is having problems when using her hearing aids.
Kaleisha has stopped wearing her hearing aids and is having trouble hearing. She finds it difficult joining in with family conversations.
شہلا صحت کے مرکز آتی ہے، جہاں ہیلتھ ورکر (health worker) اُس کی ایئر ہیلتھ اسکرین (Ear Health Screen) مکمل کرتا ہے۔ جانچ کے بعد معلوم ہوتا ہے کہ اُس کے کان مکمل طور پر صحت مند ہیں۔
آپ آگے کس اقدام کی تجویز کریں گے؟
ایک کو منتخب کریں۔
اگر آپ نے b کو منتخب کیا تو آپ درست ہیں!
It is important to refer Kaleisha back to the service which provided the hearing aids if possible. The service can adjust the hearing aids and provide spare parts if needed.
بولی جانے والی زبان
ہدایت
پوچھیں: کیا آپ کو بول کر بات چیت کرنے میں مشکل ہوتی ہے؟
کچھ بڑے اور بچے بول کر بات چیت کرنے میں مشکل محسوس کرتے ہیں۔
جو فرد عام طور پر بات چیت (communication) کے لیے بولنے کا طریقہ استعمال نہیں کرتا، اُس کی ضروریات زیادہ پیچیدہ ہوتی ہیں۔ ایسے فرد کو کانوں اور سماعت کے ماہر (ear and hearing expert) کے پاس ریفر کرنا چاہیے۔
ہدایت
بات چیت میں دشواری کا سامنا کرنے والے افراد کے بارے میں مزید جاننے کے لیے ٹی اے پی (TAP) کے کمیونیکیشن معاون مصنوعات (communication assistive products) ماڈیول کو پڑھیں۔
اچانک سماعت کا متاثر ہونا
ہدایت
پوچھیں: کیا پچھلے تین مہینوں میں آپ کی سماعت میں کوئی اچانک تبدیلی آئی ہے؟
اکثر افراد کو سماعت میں کمی آہستہ آہستہ وقت کے ساتھ محسوس ہوتی ہے۔
انتباہ
اگر کسی فرد کو گزشتہ تین ماہ کے دوران سماعت میں اچانک تبدیلی کا سامنا ہو، تو یہ کسی سنگین صحت کے مسئلے کی علامت ہو سکتی ہے۔ ایسی صورت میں فوراً اُسے کان اور سماعت کے ماہر (ear and hearing expert) کے پاس ریفر کریں۔
ایک یا دونوں کانوں سے بار بار رطوبت (fluid) کا اخراج
ہدایت
پوچھیں: کیا آپ کے ایک یا دونوں کانوں سے اکثر رطوبت (fluid) خارج ہوتی ہے؟
گر کسی فرد کے کان سے اکثر رطوبت (discharge) خارج ہوتی ہے، تو یہ بار بار ہونے والے کان کے انفیکشنز (ear infections) کی علامت ہو سکتی ہے
رطوبت (discharge) کا رنگ غیر معمولی ہو سکتا ہے اور اس میں بدبو بھی ہو سکتی ہے
ار بار ہونے والے کان کے انفیکشن فرد کی سماعت اور کان کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ اگر وہ رضامند ہوں، تو اُنہیں معائنے کے لیے کان اور سماعت کے ماہر (ear and hearing expert) کے پاس ریفر کریں۔
گیریٹ یاد ہے؟
گیرٹ 9 سال کا لڑکا ہے جو ایک ماہی گیری کے گاؤں میں رہتا ہے۔ وہ اپنے دوستوں کے ساتھ پانی میں غوطہ لگانا پسند کرتا ہے۔ حال ہی میں، اُس نے کئی بار اپنے کان میں شدید درد محسوس کیا، اور اُس کے کان سے بار بار رطوبت بھی خارج ہوئی۔
سوال
کیا بار بار کان میں انفیکشن ہونے والے شخص کو کانوں اور سماعت کے ماہر کے پاس ریفر کرنا چاہیے؟
ایک کو منتخب کریں۔
جی ہاں، درست ہے!
بار بار کان میں انفیکشن اور رطوبت کے اخراج کا سامنا کرنے والے شخص کو کانوں اور سماعت کے ماہر کے پاس ریفر کیا جانا چاہیے۔
مشترکہ تبادلہ خیال
آپ کے قریب کون سے کانوں اور سماعت کے ماہرین دستیاب ہیں جن کے پاس آپ ریفر کر سکتے ہیں؟
کیا آپ جانتے ہیں کہ کسی فرد کو ان سروسز (services) کے لیے کیسے ریفر (refer) کیا جاتا ہے؟