Skip to main content
Introduction

وہ لوگ جو معاون مصنوعات استعمال کرتے ہیں۔

سبق: 1 کی 5
موضوع: 2 کی 2
0% Complete

بہت سے مختلف لوگ معاون مصنوعات استعمال کرتے ہیں۔ اس میں شامل ہیں:

  • بچے، بالغ افراد اور بزرگ افراد
  • افراد باہم معذوری
  • صحت کے مسائل رکھنے والے افراد

لوگوں کو اکثر ایک سے زیادہ معاون مصنوعات کی ضرورت ہوتی ہے۔ مثال کے طور پر:

  • اایک بچہ جسے حرکت کرنے اور دیکھنے میں دشواری ہو، وہ نقل و حرکت کے لیے وہیل چیئر (wheelchair)، آرام دہ بیٹھنے کے لیے کشن (cushion)، اور بہتر دیکھنے کے لیے عینک (glasses) استعمال کر سکتا ہے۔
  • ایک بزرگ فرد کو چلنے میں مدد دینے والے آلات (walking aids)، سماعت کے آلات (hearing aids) اور پاؤں کے زخموں سے بچاؤ کے لیے مخصوص جوتے (therapeutic footwear) کی ضرورت ہو سکتی ہے۔

رابعہ اپنی وہیل چیئر پر بیٹھی ہے اور ایک رابطے والی تختی (communication board) استعمال کر رہی ہے۔ ایک خاتون رابعہ کے لیے یہ تختی تھامے ہوئے ہیں

رابعہ سے ملیے

رابعہ کو دماغی فالج (cerebral palsy) ہے، جو اُس کی حرکت اور بولنے کی صلاحیت کو متاثر کرتا ہے۔ وہ چلنے پھرنے اور سیدھے بیٹھنے کے لیے وہیل چیئر (wheelchair) استعمال کرتی ہے۔ رابطے والی تختی (communication board) کے ذریعے وہ اپنے دوستوں اور خاندان سے بات چیت کرتی ہے، اور اسکول کی سرگرمیوں جیسے کھیل، مطالعہ اور گروپ کاموں میں بھرپور حصہ لیتی ہے۔


اسد ایک چوڑی بنچ پر بیٹھا ہے اور اس کے سامنے اس کا رولیٹر رکھا ہے۔ اس کے بال سفید ہیں اور وہ ایک بزرگ شخص لگتا ہے۔

اسد سے ملیے

سد اپنی اہلیہ کے ساتھ گھر میں رہتے ہیں۔ انہیں ذیابیطس (diabetes) ہے اور وہ کمزور ہیں۔ اسد اپنے گھر اور باغیچے میں چلنے کے لیے رولیٹر (rollator) استعمال کرتے ہیں۔

جب اسد کمیونٹی میں باہر جاتے ہیں تو وہ پیشاب جذب کرنے والے جاذب کپڑے (absorbent incontinence products) استعمال کرتے ہیں، کیونکہ انہیں کبھی کبھار پیشاب پر قابو نہیں رہتا۔ یہ کپڑے انہیں بلا جھجک اور اعتماد (confidence) کے ساتھ باہر جانے میں مدد دیتے ہیں۔

عاصم نسخے کے مطابق بنے ہوئے چشمے پہنتا ہے اور اپنے وائٹ بورڈ کے سامنے کھڑا ہے۔ اس کے بورڈ پر لکھا ہے: نہانا، ناشتہ کرنا، اپنا بیگ یاد رکھنا۔

عاصم سے ملیے۔

عاصم ایک نو عمر لڑکا ہے جسے ڈاؤن سنڈروم (Down syndrome) ہے۔ وہ نسخے کے مطابق چشمہ (Prescription glasses) پہنتا ہے اور ایک ڈیجیٹل سماعت کا آلہ (Digital hearing aid) استعمال کرتا ہے۔ عاصم کی توجہ اکثر بھٹک جاتی ہے اور وہ ہمیشہ اپنے ضروری کام یاد نہیں رکھ پاتا۔ وہ گھر میں ایک وائٹ بورڈ (Whiteboard) اور موبائل فون ایپ (Mobile phone app) استعمال کرتا ہے، جو اسے اپنے روزمرہ کے کام اور ملاقاتیں یاد رکھنے میں مدد دیتی ہیں

تبادلۂ خیال کے فورم میں شامل ہوں

  • اپنا تعارف کروائیں اور بتائیں کہ آپ کہاں سے ہیں-
  • بتائیں کہ آیا آپ خود کوئی معاون مصنوعات (assistive products) استعمال کرتے ہیں، اور/یا آپ یہ ماڈیول کیوں مکمل کر رہے ہیں۔

آپ نے پہلا سبق مکمل کر لیا ہے!

0%
وہ لوگ جو معاون مصنوعات استعمال کرتے ہیں۔
سبق: 1 کی 5
موضوع: 2 کی 2