تعارف
دوسرا مرحلہ - معاون آلہ لگائیں (Fit)
دوسرے مرحلے میں معاون آلے کو فرد کے مطابق فِٹ کرنا شامل ہوتا ہے
جب معاون آلہ منتخب کر لیا جاتا ہے، تو سروس فراہم کنندہ یہ یقینی بناتا ہے کہ:
- تمام پرزے صحیح جگہ پر لگائے گئے ہوں
- فرد کے جسم کے مطابق ایڈجسٹ کیا گیا ہو
- فرد کے لیے استعمال میں آرام دہ اور محفوظ ہو
اس مرحلے کے دوران فرد سے براہِ راست رائے لینا بہت اہم ہوتا ہے، تاکہ یہ جانا جا سکے کہ آلہ اس کے لیے آرام دہ اور مؤثر ہے یا نہیں۔
معاون آلے کی نوعیت کے مطابق، فِٹنگ کے دوران مزید ایڈجسٹمنٹ یا تبدیلیاں کرنا پڑ سکتی ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ آلہ فرد کی ضروریات سے مطابقت رکھتا ہو
س تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ایک سروس فراہم کنندہ (service provider) میکائل کے ساتھ کام کر رہا ہے تاکہ یہ جانچا جا سکے کہ اس کی سفید چھڑی (white cane) لمبائی کے اعتبار سے درست ہے یا نہیں۔ چھڑی اتنی لمبی ہونی چاہیے کہ میکائل چلتے وقت اپنے سامنے زمین کو بآسانی محسوس کر سکے۔۔
معاون آلے کا درست فِٹ ہونا بہت ضروری ہے۔ اگر آلہ صحیح طریقے سے نہ لگے، تو وہ مؤثر طریقے سے کام نہیں کرے گا، اسے استعمال کرنا تکلیف دہ ہو سکتا ہے، اور بعض صورتوں میں یہ نقصان بھی پہنچا سکتا ہے۔
کیا آپ کو اسد یاد ہے؟
اسد اپنے گھر اور باغیچے میں چلنے کے لیے رولیٹر استعمال کرتا ہے۔ جب اسے رولیٹر فراہم کیا گیا، تو سروس فراہم کنندہ نے یہ یقینی بنایا کہ رولیٹر اسد کے قد کے مطابق درست اونچائی پر سیٹ ہو۔ انہوں نے اسد کو رولیٹر کے ساتھ چلنے کی مشق کروائی اور یہ بھی پوچھا کہ کیا وہ خود کو آرام دہ محسوس کر رہا ہے۔ ساتھ ہی، انہوں نے بریکس (Brakes) کی حالت چیک کی تاکہ یقین ہو جائے کہ رولیٹر محفوظ اور درست حالت میں ہے۔
معلومات کے استعمال کے لیے رضامندی۔
براہ کرم ہمیں بتائیں کہ کیا آپ اس تربیت کے دوران جمع کی گئی معلومات کو مستقبل کی رپورٹنگ اور تحقیقی سرگرمیوں کے لیے استعمال کرنے کے لیے رضامندی دیتے ہیں۔
ذیل میں ہر ایک سوال کے لیے ہاں یا ناں چیک کریں۔ اگر آپ نہیں کا انتخاب کرتے ہیں، تب بھی آپ کا ٹریننگ جاری رکھنے کا بہت خیرمقدم ہے۔
2. میں سمجھتا ہوں کہ اس تربیت کے دوران جمع کی گئی میری غیر شناخت شدہ معلومات (بشمول یہ رجسٹریشن فارم، آن لائن فیڈ بیک سروے، کوئز کے نتائج اور ڈسکشن فورم) TAP کو بہتر بنانے اور معاون ٹیکنالوجی تک رسائی کو بہتر بنانے میں مدد کے لیے رپورٹنگ اور تحقیق میں استعمال کی جائے گی، اور میں اس کے لیے اپنی رضامندی دیتا ہوں۔
صفحہ
کی
سبق کے عنوانات دکھائیں / چھپائیں۔
صفحہ
پچھلا صفحہ
اگلا صفحہ
مینو دکھائیں / چھپائیں۔
مکمل
مکمل نہیں ہوا
جاری ہے
شروع نہیں ہوا
سبھی کو پھیلائیں۔
سبھی کو سکیڑیں۔
ماڈیول اسباق
تلاش کے نتائج کا صفحہ بندی
لاگ اِن (Login)
صارف نام یا ای میل پتہ
پاس ورڈ
پاس ورڈ کھو گیا۔
مرکزی مواد کا اینکر
تلاش کریں۔
تلاش بند کریں۔
اسباق نیویگیشن
بریڈ کرمب
ماڈیول مینو
موضوع نیویگیشن
سب دیکھیں
مینو
سائٹ کا مینو
صارف اکاؤنٹ سے متعلق
گروپ سیکنڈری نیویگیشن
ایک نئے ٹیب/ونڈو میں کھلتا ہے۔
سوالنامہ حل کرنے سے پہلے لاگ ان کریں
مکمل
کوئز کوشش فیڈ بیک
درست
غلط