تیسرا مرحلہ - استعمال کریں۔

Topic Progress:

چار مراحل میں سے مرحلہ 3 کو ظاہر کرنے والا تصویری خاکہ

تیسرے مرحلے میں سروس فراہم کنندہ (service provider) فرد کو، اور اگر ضرورت ہو تو اس کے اہلِ خانہ یا دیکھ بھال کرنے والوں (caregivers) کو، یہ سکھاتا ہے کہ معاون آلہ (assistive product) کو کیسے استعمال کیا جائے اور اس کی دیکھ بھال کس طرح کی جائے۔

سروس فراہم کنندہ ایک خاتون کو یہ دکھا رہا ہے کہ سماعت کا آلہ کیسے استعمال کیا جاتا ہے۔

فرد کو معاون آلہ استعمال کرنے اور اس کی دیکھ بھال کا طریقہ سکھانا اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ وہ اسے محفوظ طریقے سے استعمال کرے اور اس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکے۔

ر TAP پروڈکٹ ماڈیول میں یہ معلومات شامل ہوتی ہیں کہ لوگوں کو معاون آلہ کس طرح استعمال کرنا ہے اور اس کی دیکھ بھال کیسے کرنی ہے۔

کسی کو نئی مہارت سکھانے میں مدد کے لیے درج ذیل تین مراحل کا خلاصہ پڑھیں۔

کسی فرد کو معاون آلہ استعمال کرنے اور اس کی دیکھ بھال کا طریقہ سکھانے کے لیے تین مراحل شامل کرنا ایک مؤثر اور کارآمد طریقہ ہے

  1. وضاحت کریں۔(explain)
  2. عملی مظاہرہ کرنا (demonstrate)
  3. مشق کرنا (practice)
ایک خدمت فراہم کرنے والا شخص ایک مرد سے بات کر رہا ہے جو ہاتھ میں چھڑی (walking stick) تھامے ہوئے ہے۔

وضاحت کریں۔(explain)

ایک سروس فراہم کنندہ یہ دکھا رہا ہے کہ چھڑی کو کیسے استعمال کیا جاتا ہے۔

عملی مظاہرہ کرنا (demonstrate)

وہ آدمی اپنی چھڑی کے ساتھ چلنے کی مشق کر رہا ہے۔

مشق کرنا (practice)

یک سروس فراہم کنندہ میکائل کو یہ سکھا رہا ہے کہ وہ اپنی سفید چھڑی کا استعمال کرکے باہر کیسے چلے۔ میکائل اپنی چھڑی تھامے ہوئے ہے اور اُس کا استاد اُس کے ساتھ ساتھ چل رہا

میکائل یاد ہے؟

جب میکائل کو اس کی سفید چھڑی ملی تو اس کے معاون کارکن نے اسے سکھایا کہ اسے کیسے استعمال کرنا ہے۔

میکائل اور اس کے معاون کارکن نے گھر، کلاس روم اور کھیل کے میدان میں مل کر مشق کی۔ جب میکائل کو اعتماد ہو گیا، تو انہوں نے اسکول آنے جانے کی بھی مشق کی۔ اب مائیکل یہ راستہ خود سے اور اپنے دوستوں کے ساتھ طے کر لیتا ہے۔

معاون کارکن نے میکائل اور اس کے والدین کو یہ بھی سکھایا کہ سفید چھڑی کی دیکھ بھال کیسے کی جائے، اور اگر کوئی مسئلہ محسوس ہو تو مرکز سے کب اور کیسے رابطہ کرنا ہے۔

سہیل نے موبائل فون پکڑا ہوا ہے  ایک خاتون اُس کے ساتھ بیٹھی ہے، جو فون کی طرف اشارہ کر کے اُسے استعمال کے مختلف طریقےسمجھا رہی ہے۔ پیچھے ایک وائٹ بورڈ ہے جس پر یاد رکھنے کی باتیں لکھی ہوئی ہیں

سہیل یاد ہے؟

سہیل یادداشت میں مدد کے لیے وائٹ بورڈ (Whiteboard) اور فون ایپ (Phone App) استعمال کرتا ہے۔ اس کے سروس فراہم کنندہ نے سہیل اور اُس کے خاندان کے ساتھ وقت گزارا تاکہ یہ طے کیا جا سکے کہ وہ ان معاون آلات (Assistive Products) کو اپنی روزمرہ زندگی میں کس طرح مؤثر انداز میں استعمال کرے گا۔ بعد ازاں، سہیل نے سروس فراہم کنندہ اور اپنے خاندان کی مدد سے ان آلات کے استعمال کی مشق کی۔

تبادلۂ خیال فورم(تبادلۂ خیال فورم(Discussion forum)
)