معاون مصنوعات کئی طریقوں سے لوگوں کی مدد کرتی ہیں۔ صحیح معاون مصنوعات کسی فرد کو درج ذیل کاموں میں مدد فراہم کر سکتی ہیں:
- یہ اُن سرگرمیوں میں شامل ہونے اور بھرپور حصہ لینے میں مدد دیتی ہیں، جن میں افراد خود شامل ہونا چاہتے ہیں یا جن میں اُن کی شمولیت ضروری ہوتی ہے۔
- کسی فرد کو زیادہ خودمختار زندگی گزارنے اور دوسروں کی مدد کم لینے میں مدد دیتی ہیں۔
- اچھی صحت اور بہتر معیارِ زندگی حاصل کرنے میں مدد دیتی ہیں۔۔
روزمرہ زندگی میں معاون مصنوعات کس طرح مدد فراہم کرتی ہیں، یہ جاننے کے لیے ویڈیوز ملاحظہ کریں۔
سیکھنے کے بعد خود احتسابی کریں کہ کیا بہتر کیا جا سکتا ہے۔
- آپ نے ویڈیوز میں لوگوں کو کس قسم کی معاون مصنوعات استعمال کرتے ہوئے دیکھا؟
- معاون مصنوعات لوگوں کی زندگیوں میں کس طرح بہتری لاتی ہیں؟
معاون مصنوعات کئی طرح کی ہوتی ہیں۔ TAP کے ہر ماڈیول میں، آپ کچھ ایسی معاون مصنوعات کے بارے میں سیکھیں گے جو عالمی ادارہ صحت کی اہم فہرست میں شامل ہیں۔ یہ فہرست اُن مصنوعات پر مشتمل ہے جو لوگوں کی زندگی بہتر بنانے کے لیے سب سے زیادہ ضروری سمجھی جاتی ہیں۔
اس فہرست میں ایسی معاون مصنوعات شامل ہیں جو لوگوں کو ان کاموں میں مدد دیتی ہیں:
- ذہنی صلاحیت سے متعلق معاون مصنوعات (Cognitive assistive products) ان افراد کی مدد کرتی ہیں جنہیں سوچنے ، یاد رکھنے یا منصوبہ بندی کرنے (planning) میں مشکل پیش آتی ہے۔ مثال کے طور پر، دوا یاد رکھنے والے ڈبے (pill organizers) استعمال کیے جا سکتے ہیں تاکہ وقت پر دوا لینا یاد رہے۔ اسی طرح، وائٹ بورڈز (whiteboards) استعمال کیے جاتے ہیں تاکہ روزمرہ کے کام، اہم ملاقاتیں یا یاد دہانیاں واضح طور پر سامنے رہیں۔ یہ مصنوعات خاص طور پر ان افراد کے لیے فائدہ مند ہوتی ہیں جو بھولنے کی شکایت (memory problems) رکھتے ہیں، جیسے عمر رسیدہ افراد یا وہ لوگ جو ذہنی کمزوری (cognitive impairment) یا دماغی تناؤ (mental stress) کا سامنا کر رہے ہوں۔


- یہ معاون آلات اُن افراد کے لیے مددگار ہوتے ہیں جنہیں بولنے یا زبانی اظہار میں دشواری ہوتی ہے۔ ان کے ذریعے افراد تصویروں، علامات، الفاظ یا حروف کی مدد سے اپنی ضروریات، خیالات اور جذبات کا اظہار کر سکتے ہیں۔ یہ آلات خاص طور پر ان لوگوں کے لیے مفید ہیں جنہیں بولنے میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے، جیسے آٹزم(Autism)، دماغی فالج (Cerebral Palsy)، یا فالج(stroke) کے بعد۔

- سماعت – جیسے سماعت کے آلات اور الارم کے سگنل دینے والے آلے جو روشنی، آواز اور ارتعاش کا استعمال کرتے ہیں۔


- نقل و حرکت- چلنے پھرنے سے متعلق ایسی معاون اشیاء (assistive products) جو لوگوں کو محفوظ طریقے سے چلنے یا اپنی جگہ تبدیل کرنے میں مدد دیتی ہیں، جیسے چلنے میں مدد دینے والے آلات (walking aids) مثلاً چھڑیاں (canes)، واکرز (walkers)، یا رولیٹرز (rollators)؛ پورٹیبل ریمپس (portable ramps) — ایسے ریمپ جو آسانی سے ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جائے جا سکتے ہیں تاکہ وہیل چیئر یا واکر کے ذریعے چڑھنا اُترنا آسان ہو؛ سہارا دینے والے ہینڈل یا ہاتھ پکڑنے کے دستے (grab bars) — جو بیت الخلا، باتھ روم یا سیڑھیوں کے قریب لگائے جاتے ہیں تاکہ سہارا ملے۔




- خود کی دیکھ بھال - جیسے ٹوائلٹ اور شاور کرسیاں، جاذب کپڑے، اور کیتھیٹر




- بصارت (vision) - بینائی میں مدد دینے والی معاون مصنوعات (assistive products) میں شامل ہیں: مطالعے کے چشمے (reading glasses)، میگنیفائر(magnifiers)، آڈیو پلیئرز (audio players)، بولنے یا چھونے والی گھڑیاں (talking/tactile watches)، اور سفید چھڑیاں (white canes)۔




اکثر ایک ہی معاون مصنوعات (assistive products) کی ایک سے زیادہ اقسام ہوتی ہیں۔
مثال کے طور پر:
- چلنے میں مدد دینے والے آلات (walking aids) میں کہنی سے سہارے والی بیساکھیاں (elbow crutches)، بغل کے نیچے رکھنے والی بیساکھیاں (underarm crutches)، چلنے کے فریم (walking frames) اور چھڑیاں (walking sticks) شامل ہیں۔




- میگنیفائرز (magnifiers) میں ہاتھ سے پکڑنے والے میگنیفائرز (جیسے جیب میں رکھنے والے pocket magnifiers)، اسٹینڈ والے میگنیفائرز (stand magnifiers)، اور عینک میں لگنے والے میگنیفائرز (spectacle magnifiers) شامل ہیں۔




مشترکہ تبادلہ خیال
کیا آپ کوئی ایسی مثال دے سکتے ہیں کہ اس موضوع میں متعارف کرائی گئی کسی معاون مصنوعات نے آپ یا آپ کے کسی جاننے والے کی کس طرح مدد کی؟
دیگر معاون مصنوعات کے بارے میں کیا خیال ہے؟
اگر آپ گروپ میں ہیں تو اپنی مثالیں ایک دوسرے کے ساتھ بیان کریں۔