پہلا مرحلہ – انتخاب کریں (Select)

Topic Progress:

چار مراحل میں سے مرحلہ نمبر 1 کو ظاہر کرنے والا تصویری خاکہ

معاون آلہ فراہم کرنے کا پہلا مرحلہ یہ ہے کہ ایسا آلہ منتخب (select) کیا جائے جو فرد کی صحت، طرزِ زندگی، اور رہائش کی جگہ کو مدِنظر رکھتے ہوئے اُس کی ضروریات کے سب سے زیادہ مطابق ہو

سروس فراہم کرنے والا ایک مرد اور اس کی اہلیہ کے ساتھ انٹرویو کے ذریعے ان کی ضروریات کا جائزہ لے رہا ہے۔ سب افراد بیٹھے ہوئے ہیں اور ایک دوسرے کی طرف متوجہ ہیں۔

اس مرحلے میں فرد کی صحت، سرگرمیوں، صلاحیت، اور اس جگہ کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے جائزہ لیا جاتا ہے جہاں وہ معاون آلہ استعمال کرے گا۔

ایک سروس فراہم کنندہ ایک کرسی پر بیٹھے مرد کے سامنے گھٹنے کے بل بیٹھا ہے، جس کی ٹانگ گھٹنے سے نیچے تک کٹی ہوئی ہے۔ سروس فراہم کنندہ مرد کی ٹانگ کا معائنہ کر رہا ہے، جب کہ اس کے ساتھ بیٹھی ایک خاتون غور سے یہ منظر دیکھ رہی ہیں۔

معائنہ ہمیشہ اُس فرد کے ساتھ کیا جاتا ہے جسے معاون آلے کی ضرورت ہو، اور جہاں مناسب ہو وہاں اس کے اہلِ خانہ یا نگہداشت کرنے والے افراد کو بھی شامل کیا جاتا ہے۔

TAP مصنوعات کے بیشتر ماڈیولز ایک معیاری معائنہ فارم مہیا کرتے ہیں، جسے فرد کی ضروریات کی شناخت، موزوں معاون آلہ تجویز کرنے، فٹنگ، تربیت، اور فالو اپ خدمات کی منصوبہ بندی کے لیے استعمال کیاجاتا ہے۔ یہ فارم خدمات کی معیاری اور منظم فراہمی کو یقینی بناتا ہے۔

  • مخصوص معاون آلات کے انتخاب اور فراہمی کے لیے معائنہ (assessment) کے عمل کی مؤثر انداز میں رہنمائی کریں تاکہ فرد کی ضروریات کے مطابق درست آلہ تجویز کیا جا سکے۔
  • فرد سے حاصل کی گئی معلومات، اس کی ذاتی ترجیحات، اور دستیاب معاون آلات (assistive products) کو مدنظر رکھتے ہوئے، ایسا معاون آلہ منتخب کریں جو اس کی ضروریات کو بہتر طور پر پورا کر سکے۔
  • تمام متعلقہ معلومات کو ریکارڈ کریں، جن میں آپ کی جانب سے کیے گئے اقدامات بھی شامل ہوں — مثلاً فرد کو کسی دوسری سروس کے لیے ریفر کرنا (referral)، مشورہ دینا، یا فالو اپ کا انتظام کرنا۔

درست معاون آلہ منتخب کرنے کے لیے مختلف اقسام کے آلات کا موجود ہونا ضروری ہے۔ اس سے لوگوں کی مختلف ضروریات کو پورا کرنا آسان ہو جاتا ہے، جن میں ان کا رہائشی یا کام کا ماحول اور میسر معاون خدمات شامل ہیں۔

ثمینہ کی ایک تصویر، جو قمیض پہنے ہوئے ہے اور اس کے بال گھنے، چھوٹے اور گھنگریالے ہیں

ثمینہ کے کانوں کا معائنہ ایک سروس فراہم کنندہ (service provider) کر رہا ہے۔ وہ ایک چھوٹے آلے کی مدد سے باریک بینی سے ثمینہ کے کان کے اندر دیکھ رہا ہے۔

ثمینہ سے ملیے۔

ثمینہ کو ابتدائی اسکول کے دوران سماعت میں کمی (hearing impairment) کا سامنا ہوا، جس کے بعد اسے مقامی سماعت کی سروس (local hearing service) کے لیے ریفر کیا گیا۔

وہ اپنی والدہ کے ساتھ سروس پر گئی جہاں اس کا معائنہ (assessment) کیا گیا۔ سروس فراہم کنندہ (service provider) نے ثمینہ سے اُس کی صحت، گھر اور اسکول کی زندگی، اور اُن سرگرمیوں کے بارے میں سوالات کیے جو وہ کرنا پسند کرتی ہے۔

ثمینہ سے یہ بھی پوچھا گیا کہ کون سی سرگرمیاں اسے سماعت کی کمی کی وجہ سے مشکل محسوس ہوتی ہیں۔ پھر اس کی سماعت کا ٹیسٹ کیا گیا، اور سروس فراہم کنندہ نے تمام معلومات معائنہ فارم میں درج کیں۔ اس کے بعد اُس نے ثمینہ اور اس کی والدہ کو دو اقسام کے سماعت کے آلات دکھائے جو اُس کی مدد کر سکتے تھے۔

سروس فراہم کنندہ نے ہر آلے کے فائدے اور ممکنہ نقصانات کی وضاحت کی۔

ثمینہ نے وہ ڈیجیٹل (Digital) سماعت کا آلہ منتخب کیا جو کان کے پیچھے (Behind the Ear) پہنا جاتا ہے۔۔

تبادلۂ خیال فورم(تبادلۂ خیال فورم(Discussion forum)
)